Friday, April 19, 2024

بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 25 افراد ہلاک، 40 لاکھ متاثر

بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 25 افراد ہلاک، 40 لاکھ متاثر
June 18, 2022 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) - بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 25 افراد ہلاک جبکہ 40 لاکھ متاثر ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں لاکھوں لوگ سیلاب میں پھنس گئے۔ مقامی اور سرکاری میڈیا کے مطابق حکام نے انخلاء اور امدادی کاموں کے لیے فوج کو تعینات کر دیا ہے۔

سیلاب نے شمال مشرقی اضلاع سنم گنج اور سلہٹ میں تباہی مچائی ہے جہاں ہزاروں گھر زیر آب آگئے ہیں اور بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ اینڈ وارننگ سینٹر حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی بڑھ رہا ہے۔ ملک میں تقریباً 130 دریا ہیں۔

شمال مشرقی خطہ کے سب سے زیادہ متاثرہ سنم گنج اور سلہٹ اضلاع کے ساتھ ساتھ شمالی بنگلہ دیش کے للمونیرہاٹ، کوریگرام، نیلفاماری اور رنگ پور اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کی صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

سلہٹ کے عثمانی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن تین دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ سیلابی پانی رن وے تک تقریباً پہنچ چکا ہے۔