بنگلہ دیش اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کی پریکٹس، کل دوسرا ون ڈے کھیلا جائیگا
ملتان (92 نیوز) - ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور میزبان پاکستان کی انڈر 19 ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر موجود ہے، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک بنگلہ دیش انڈر 19 ون ڈے سیریز جاری ہے، پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دوسرا میچ کل ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پہلے ون ڈے میچ میں بنگالی ٹائیگرز نے پاکستانی شاہینوں کو چاروں شانے چت کر دیا، بنگلہ دیشی انڈر 19 ٹیم نے 204 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد روبول عالم صدیقی نے فیملی کے ہمراہ یہ میچ ملتان اسٹیڈیم میں دیکھا۔
دونوں ٹیموں نے آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ میں کل کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم میچ جیت کر سیریز میں واپس آنے کیلئے پُراُمید ہے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔