Friday, April 19, 2024

بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی، ستاون افراد ہلاک

بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی، ستاون افراد ہلاک
May 22, 2022 ویب ڈیسک

ڈھاکہ (92 نیوز) - بنگلہ دیش اور بھارت میں سیلاب نے تباہی مچا دی۔ ستاون افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔

بھارت سے آنے والے سیلابی ریلے سے بنگلہ دیش میں دریائے باراک کا بند ٹوٹ گیا جس سے ذکی گنج علاقے کے 100 دیہات زیر آب آ گئے۔ شمال مشرقی بنگلہ دیش میں دس افراد ہلاک ہو گئے  اور 20 لاکھ سے زائد افراد گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

بھارتی ریاست آسام میں بھی بارشوں اور سیلاب سے وسیع پیمانے پر تباہ کاریاں ہوئیں اور ایک ہفتے کے دوران 47 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آسام میں سیلاب سے تین ہزار 200 دیہات زیر آب آنے سے ساڑھے آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں غیر معمولی بارشیں برس رہی ہیں۔