Sunday, September 8, 2024

بنگال ٹائیگرز نے کیویز کےخلاف پہلا ٹیسٹ 8 وکٹ سے جیت لیا

بنگال ٹائیگرز نے کیویز کےخلاف  پہلا ٹیسٹ 8 وکٹ سے جیت لیا
January 5, 2022 ویب ڈیسک

ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ کو نیوزی لینڈ میں شکست ہو گئی۔ بنگال ٹائیگرز نے کیویز کےخلاف پہلا ٹیسٹ 8 وکٹ سے جیت لیا۔

نیوزی لینڈ کی  پہلی اننگز 328 کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے 458 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ اپنی دوسری اننگ میں  صرف  169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے صرف 40 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

عبادت حسین کو  دوسری اننگ میں 6 کھلاڑی آؤٹ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا  ٹیسٹ 9 جنوری  کو شروع ہو گا۔