Saturday, April 20, 2024

بلیک میل کرکے پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان

بلیک میل کرکے پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان
February 25, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے بلیک میل کرکے پی ٹٰی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہفتہ کو زمان پارک لاہور سے ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد بنیادی حقوق ختم، ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا، مافیا پوری طرح عدلیہ پر حملہ آور ہے، کنٹرول کرنے کیلئے حربے استعمال ہو رہے ہیں۔

عمران خان چوکیدار جاوید کو سامنے لے آئے، عثمان ڈار کیخلاف زبردستی بیان دلانے کا الزام عائد کردیا، چیف جسٹس سے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ اپنے جلسوں میں غیرتصدیق شدہ آڈیو ٹیپ چلاتے ہیں۔ عدلیہ کی ذمہ داری ہے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔