Friday, March 29, 2024

بلتستان ڈویژن کے ندی نالے بپھر گئے، سیلاب نے تباہی مچا دی

بلتستان ڈویژن کے ندی نالے بپھر گئے، سیلاب نے تباہی مچا دی
July 8, 2022 ویب ڈیسک

سکردو (92 نیوز) - بلتستان ڈویژن کے ندی نالے بپھر گئے، سیلاب نے تباہی مچا دی۔

گلیشیئرز پگھلنے کا سلسلہ تیز ہوگیا، روندو کا نواحی علاقہ طورمک سیلاب سے شدید متاثر ہوگیا، دیگر علاقوں سے مواصلاتی و زمینی رابطہ مکمل منقطع ہوگیا۔ پاور ہاؤس کا واٹر چینل تباہ ہونے سے بجلی کی ترسیل منقطع ہوگئی۔ فصلیں تباہ، کئی گھر اور دکانیں بھی گرگئیں۔ علاقے میں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔7 رابطہ پل اور 7 کلومیٹر طویل سڑک بھی سیلاب کی نذر ہوگئی۔

وادی زیارت میں ایک بار پھر موسلادھار بارش ہوئی جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آگئے، سیلابی ریلوں کی آمد سے ڈیموں کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔