Friday, April 26, 2024

بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی نمبر ون مارکیٹ قرار دیدیا

بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی نمبر ون مارکیٹ قرار دیدیا
October 21, 2016
کراچی (92نیوز)بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ایشیا کی نمبر ون مارکیٹ قرار دیدیا۔ تفصیلا تکےمطابق  بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیدیا،بلوم برگ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے رواں سال فرنٹئیر مارکیٹ میں ساری مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا،یہی وجہ ہے کہ دو ہزار سترہ میں یہ ایمرجنگ مارکیٹ گروپنگ کا حصہ بن جائے گی، چھبیس اسٹاک مارکیٹوں میں پی ایس ای کی کارگردگی سب سے بہتر رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں بھی رواں سال اب تک ستائیس فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج جو اس سے قبل کراچی اسٹاک مارکیٹ کہلاتی تھی دو ہزار آٹھ میں بحران کا شکار ہوئی، جس نے تین ماہ تک مارکیٹ کو مفلوج رکھا، جس کی وجہ سےدو ہزار نو میں پاکستان کو ڈاون گریڈ کرکے فرنٹئیر علاقہ بنادیا گیا،سرمایہ کاروں کا  کہنا ہےکہ مارکیٹ میں مزید  بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ماہرین کہتے ہیں اگر مارکیٹ اسی رفتار سے چلتی رہی تو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات سے قبل ہنڈریڈ انڈیکس ساٹھ ہزار کی نفسیاتی حد کو باآسانی چھونے میں کامیاب ہوسکتی ہے، دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ چھ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوگیا ہے،اگر حکومت مارکیٹ کو مراعات دےتو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،ادھر چینی سرمایہ کاری بھی مارکیٹ پر اچھا اثر ڈالنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔