Wednesday, May 1, 2024

بلوچستان، سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان، سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
October 2, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان کے شہر نصیرآباد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق نصیرآباد میں نوتال قومی شاہراہ پر مبینہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے دستی بم، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور اسلحہ برآمد ہوا۔