Friday, March 29, 2024

بلوچستان میں طوفانی بارشیں، تباہی کا سلسلہ نہ تھما

بلوچستان میں طوفانی بارشیں، تباہی کا سلسلہ نہ تھما
August 17, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان میں طوفانی بارشیں جاری ہیں۔ تباہی کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر ہونے والی بارشوں نے حاجی پور کے مغربی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے متعدد گاؤں بھی سیلابی پانی کی زد میں ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ نقصان بمبلی ، میراں پور ، لعل گڑھ ، ٹبی لنڈان اور منگروٹھ میں ہوا ہے ۔ سیلاب متاثرین کے گھر ، دکانیں، قیمتی سامان اور جانور پانی میں بہہ گئے ہیں۔

سیلاب سے متاثر ہونے والے بعض علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے امدادی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔ سیلاب متاثرین تک خوراک سمیت دیگر امدادی سامان پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ متاثرین نے حکومت سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔