Friday, April 19, 2024

بلوچستان میں سیلاب سے مزید 9 اموات، تعداد 136 ہوگئی

بلوچستان میں سیلاب سے مزید 9 اموات، تعداد 136 ہوگئی
August 1, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان میں سیلاب سے مزید 9 اموات ہوگئیں، تعداد136 ہوگئی، جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

صوبہ بھر میں 13 ہزار 535 مکان تباہ ہوئے، 640 کلومیٹر سڑکیں متاثر جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ گئے۔ 23 ہزار سے زائد جانور ہلاک اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں برباد ہوگئیں، ٹیوب ویل اور سولر پلیٹس کو نقصان پہنچا۔

سیلابی ریلے بستیوں کی بستیاں بہا کر لے گئے، ادھرکوٹلی آزاد کشمیر میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور پاک بحریہ کا مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، متاثرین کو تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔ صوبے میں گرمیوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھا دی گئیں۔