Friday, April 26, 2024

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض نے جکڑ لیا

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض نے جکڑ لیا
September 13, 2022 ویب ڈیسک

لسبیلہ (92 نیوز) - سیلاب میں ڈوبے متاثرین اب بیماروں کے نشانے پر آگئے، بلوچستان میں سیلاب کا پانی اترا تو متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل گئے۔ گیسٹرو، ڈینگی، ملیریا اور جلد کی بیماریاں سیلاب متاثرین کیلئے وبال جان بن گئیں۔

بلوچستان میں سیلاب کے بعد وبائی امراض کا عذاب نازل ہوگیا، سیلاب متاثرین کو گیسٹرو، ڈینگی، ملیریا اور ہیضہ جیسے امراض نے گھیر لیا، حاملہ خواتین کے لئے بھی صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں۔

بلوچستان میں سیلاب کے باعث 13لاکھ سے زائدافراد بے گھر ہوگئے، لاکھوں ایکٹرز پر کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا، 5 لاکھ مویشی ہلاک ہوگئے۔

صوبے میں انفراسٹرکچر تباہ ہونے سے صوبے میں غذائی قلت نے بھی شدت اختیار کرلی۔ دور دراز علاقوں میں متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار امداد کے منتظر ہیں۔