Thursday, April 25, 2024

بلوچستان میں مسلسل طوفانی بارشوں سے تباہی ہی تباہی، صوبہ کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع

بلوچستان میں مسلسل طوفانی بارشوں سے تباہی ہی تباہی، صوبہ کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع
August 20, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان میں مسلسل اور طوفانی بارشوں سے تباہی ہی تباہی پھیل گئی، صوبے کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ کٹ کر رہ گیا۔

کوئٹہ میں ایک بار پھر تیز بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِآب آگئے۔ قلعہ سیف اللہ، لورالائی، موسی خیل، قلات، کوہلو، خضدار اور لسبیلہ میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

صوبے کی متعدد شاہراہیں، پل اور گزرگاہیں تباہ ہوچکی ہیں۔ ہزاروں گاڑیاں راستے بحال ہونے کی منتظر ہیں، ٹرینوں کی آمدورفت ساتویں روز بھی معطل ہے، سیلاب متاثرین تک امداد کی رسائی ممکن نہیں۔

ادھر جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بولان میں حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، سیلابی ریلہ بولان میں گیس پائپ لائن بھی بہا لے گیا۔