Saturday, September 7, 2024

بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں، کئی اضلاع میں صورتحال ابتر

بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں، کئی اضلاع میں صورتحال ابتر
January 6, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ کئی اضلاع میں صورتحال ابتر ہو گئی۔

سیلاب سے کیچ، بلنگور، تمپ، قلعہ عبداللہ میں درجنوں مکانات منہدم ہو گئے۔ گوادر میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ سیلابی پانی میں کشتیاں چل پڑیں۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج، ایف سی اور لیویز بھی مصروف ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے رابطہ کیا اور بارشوں سے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر بات چیت کی۔

 ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے متاثرین کے لئے ایک ہزار خیمے، ایک ہزار ترپال اور پانچ ہزار کمبل کی کھیپ فوری طور پر روانہ کر رہا ہے۔