Friday, April 19, 2024

بلوچستان میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثہ، دو پائلٹس سمیت چھ اہلکار شہید

بلوچستان میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثہ، دو پائلٹس سمیت چھ اہلکار شہید
September 26, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) – پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس میں دونوں پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے، ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں پائلٹس میجر محمد منیب افضل اور میجر خرم شہزاد شامل تھے۔ اسکے علاوہ نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب بھی شہداء میں شامل ہیں۔

میجر خرم شہزاد شہید کی عمر 39 سال تعلق اٹک سے جبکہ میجر محمد منیب افضل شہید کی عمر 30 سال تعلق راولپنڈی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ صوبیدار عبد الواحد شہید کی عمر 44 سال، تعلق کرک، سپاہی محمد عمران شہید کی عمر 27 سال، تعلق خانیوال، نائیک جلیل شہید کی عمر 30 سال، تعلق کھاریاں اور سپاہی شعیب شہید کی عمر 35 سال تعلق اٹک سے تھا۔