بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت پاور ڈویژن ہاشم نوتیزئی نے ملاقات کی۔ پاور ڈویژن کے اُمور سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چودھری احسان الحق، صوفی اکرم، زاہد اکرم اور جعفر خان مندوخیل نے بھی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقے کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی بھی ملاقات ہوئی۔