Sunday, May 19, 2024

بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کی جان جمالی سے گفتگو

بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کی جان جمالی سے گفتگو
January 31, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی، سینیٹر ثنا جمالی کی ملاقات ہوئی۔ موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان کی محرومیوں کو معاشی ترقی اور نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرکے دور کریں گے۔

قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی اور سینیٹر ثناء جمالی نے وزیرِ اعظم کو بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات اور گوادر بندرگاہ کو مزید فعال بنانے کیلئے احکامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خورشید شاہ نے ملاقات کی، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وزارت آبی وسائل کے اُمور پر بھی بات چیت کی گئی۔