کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان کی سیاست میں اہم بریک تھرو ہوگیا، وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کے درمیان معاملات طے پا گئے۔
ذرائع دونوں رہنماؤں کی وزیراعلیٰ کے عشائیے میں ملاقات ہوگی، آئندہ چند روز میں صوبائی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے، جے یو آئی کو بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔