کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قافلے پر حملہ کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے، دھماکا خیز مواد سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن پکڑا گیا ہے۔
پاکستان کی سکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں، یہ عناصر دشمن انٹیلیجنس ایجنسیز کے آلہ کار کے طور پر کام کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشکل سے حاصل کئے گئے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔