Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان کے علاقہ ہرنائی کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 اہلکار شہید

بلوچستان کے علاقہ ہرنائی کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 اہلکار شہید
August 14, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - بلوچستان کےعلاقے ہرنائی کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2 اہلکار شہید جبکہ میجر عمر زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز فرار ہوتے دہشتگردوں کا گھیراؤ کیا گیا جس پر فائرنگ کردی، شہید ہونے والوں میں نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شامل ہیں، فائرنگ کا واقعہ تیرا اور چودہ اگست کی درمیانی شب پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر امن کے لیے کوشاں ہیں، بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔