Sunday, April 28, 2024

بلوچستان کے علاقے سیاہ کوہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے سیاہ کوہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک
November 26, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - بلوچستان کے علاقے سیاہ کوہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

آئی ایس پی ار کے مطابق سکیورٹی فورسز کا کوہلو بلوچستان کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر آج صبح 6 بجے آپریشن شروع کیا۔

گھیرے میں آے ہوے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہی تنظیم اور اس کے دہشت گرد علاقہ میں اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے انجینئرز اور مزدوروں کو بھی نشانہ بناتے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاعات تھیں کہ یہی دہشت گرد اب کوہلو، کاہان اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز کا علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔