Saturday, May 18, 2024

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کا حملہ، دس سپاہی شہید

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں کا حملہ، دس سپاہی شہید
January 28, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 10 جوان شہید ہو گئے۔

بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 10 فوجی جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔ کئی تخریب کار زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا، جس میں 3 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، چاہے اس کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔