Saturday, September 21, 2024

بلوچستان کے علاقے آواران بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

بلوچستان کے علاقے آواران بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق
December 10, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان کے علاقے آواران بازار میں دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس کےمطابق دھماکا دکان میں ہوا ۔ زخمیوں کو آواران اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ بی ڈی ٹیم بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے۔