Saturday, July 27, 2024

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کا سامنا

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کا سامنا
June 20, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا۔ سبی میں مسافر وین ندی میں گرنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق 4 زخمی ہو گئے۔

بلوچستان میں نئے پری مون سون سسٹم کے داخل ہونے سے صوبے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ سبی میں کٹ منڈائی میں مسافر بس جس میں 15 مسافر سوار تھے۔ پھسلن کے باعث ندی میں جا گری جس میں 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر سبی کے مطابق ریسکیو کے ذریعے 10 مسافروں کو زندہ بچالیا گیاہے جبکہ 2 شدید زخمی ہونے والے افراد کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر بارکھان میں عیشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہونے سے ڈیرہ بگٹی اور موسی خیل کے بعض علاقے زیر آب آگئے۔ کوہلو میں گزشتہ روز بارشوں کے باعث متاثر ہونے والے بجلی کے نظام کو تاحال بحال نہیں کیا جا سکا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان میں آج سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان اور ڈی آئی خان کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں فلڈ وارننگ بھی جاری کرتے ہوئے محکمہ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔