Friday, March 29, 2024

بلوچستان کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

بلوچستان کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
September 27, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان کے 4 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ 

بلو چستان کے چار اضلاع مستونگ، لورالائی، دکی اور موسی خیل کی 11 یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ مجموعی طور پر ان اضلاع میں 67 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے ان اضلاع میں مختلف وجوہات کی بناء پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے تھے۔ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 11 یونین کونسلز کے 65 وارڈز میں 223 امیدوار مدِمقابل ہیں تاہم آٹھ وارڈز پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

الیکشن کے حوالے سے سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔