Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان کا تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بلوچستان کا تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
February 12, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجگور بلوچستان کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجگور بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کے ساتھ مصروف دن گزارا۔

پنجگور پہنچنے پر مقامی کمانڈر نے آرمی چیف جنرل باجوہ کو علاقے میں سکیورٹی صورتحال، کسی قسم کے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے دہشت گردوں کے حملوں کا بہادری سے جواب دینے کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا جوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقراررکھیں، بلوچستان میں ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنا دیں۔ مقامی آبادی کا تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

آرمی چیف نے مادرِوطن کا دفاع کرنے والے شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے پنجگور میں قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت کی، عمائدین کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت کو سراہا۔ کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے ان کے سہولت کاروں کیساتھ گٹھ جوڑ کو ختم کرنا ہوگا۔