Wednesday, April 24, 2024

بلوچستان ہائیکورٹ، سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف درج مزید تین مقدمات بھی ختم کرنیکا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ، سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف درج مزید تین مقدمات بھی ختم کرنیکا حکم
December 19, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر اعظم سواتی کےخلاف درج مزید تینوں مقدمات بھی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عبدالحمید بلوچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان میں درج پانچ مقدمات پہلے ہی ختم کئے جاچکے۔

ادھر اسلام آباد سینٹرل کورٹ میں متنازعہ ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل کرلئے، اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کل اپنے دلائل دیں گے۔

بابر اعوان نے کہا مدعی متاثرہ فریق نہیں، مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا، یہ 75سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے۔