Thursday, April 18, 2024

بلوچستان اور سندھ کے عوام مر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں، سراج الحق

بلوچستان اور سندھ کے عوام مر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں، سراج الحق
August 22, 2022 ویب ڈیسک

تونسہ (92 نیوز) - امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے عوام مر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دورہ تونسہ پر سیلاب متاثرین سے گفتگو میں بولے آج برباد بستیوں، تباہ مکانات اور مساجد کو دیکھا، عوام بے یارو مددگار سڑک پر بیٹھے ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور میں حکمران مفادات کیلئے دست و گریبان ہیں،، وزیراعظم اور وزیراعلی کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تونسہ آنا چاہیے۔

سراج الحق نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کا ادارہ پی ڈی ایم نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ سندھ میں سیلاب ہے، بلوچستان تباہ ہورہا ہے، وزیراعظم نے ایک ہوائی اور فضائی دورہ کیا۔ میرا مطالبہ ہے فوری طور پر ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔