Saturday, May 18, 2024

بلدیاتی انتخابات، وزارت سائنس کا الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنیکا فیصلہ

بلدیاتی انتخابات، وزارت سائنس کا الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنیکا فیصلہ
January 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت سائنس نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت سائنس کی جانب سے یہ فیصلہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کے پیشِ نظر کیا، جنوری سے اپریل تک الیکشن کمیشن کو 3 ہزار 900 ای وی ایم دی جائیں گی۔

حکام کے مطابق ٹائم لائنز سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا، وزارت سائنس الیکشن کمیشن کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گی۔

میئر کے انتخاب میں 800 پولنگ بوتھ پر 3100 مشینیں استعمال ہونگی، الیکشن کمیشن 800 مشینیں بیک اپ کے طور پر اپنے پاس رکھے گا۔