Friday, March 29, 2024

بلدیاتی انتخابات کی درخواست، الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب

بلدیاتی انتخابات کی درخواست، الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب
June 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ او پی پی کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل قاضی عادل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 50 یونین کونسلز اور حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 101 یونین کونسلز ہیں، جبکہ الیکشن شیڈول آچکا ہے جمعرات کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ اور یکم جولائی کو انتخابات ہیں۔ عدالت نے کہا امید ہے الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے تناظر میں پٹشنرز کی درخواست دیکھے گا۔ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی بھی درخواست دیکھے گی۔

عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ اور  الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دئیے۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔