کراچی (92 نیوز) - جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے گیارہ بلدیاتی حلقوں میں انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ عوام اپنا حق لینے کیلئے 10 مارچ کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیں گے۔