اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما اسد عمر بلدیاتی انتخاب پر ووٹنگ نہ کرانا عدالتی حکم کی کھلی توہین ہے۔
ہفتہ کے روز انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بزدل حکمرانوں میدان میں آؤ اور پی ٹی آئی کا مقابلہ کرو
ووٹ سے خوفزدہ حکومت کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کیساتھ ملکر آئین کا مذاق اُڑا رہی ہے، فواد
تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے ووٹ سے خوفزدہ حکومت کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ ملکرعوام اورآئین کا مذاق اڑا رہی ہے۔ سکیورٹی کو جواز بنانے پر وزیرداخلہ مستعفی ہوں۔
پی ٹی آئی رہنماء علی نوازاعوان بولے ووٹر باہر آگیا لیکن الیکشن کمیشن اور حکومت بھاگ گئی، شہر میں عجیب صورتحال ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پرمستعفی ہوجاناچاہیے۔