Wednesday, April 24, 2024

بلدیاتی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

بلدیاتی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد
December 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کہا، کل فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے کہا اس حکومت نے بھی کہا لیکن الیکشن نہیں کرایا، شاید سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن نا کرانا سوٹ کرتا ہو ،حکومتوں کے اس موقف سے لگتا ہے کہ حکومت انتخابات کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتی، پہلے گزشتہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے میں تیار نہیں تھی اب یہ حکومت دلچسپی نہیں رکھتی، شاید سیاسی جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن نہ کرانا سوٹ کرتا ہو۔