Friday, April 19, 2024

بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے کراچی میں سادہ اکثریت کے دعوے

بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے کراچی میں سادہ اکثریت کے دعوے
January 16, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے کراچی میں سادہ اکثریت کا دعوی کیا ہے۔

پی پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ سو سے زائد سیٹیں جیت چکے، مزید نتائج بھی حق میں آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنا میئر لانے کیلئے پی ٹی آئی کے علاوہ سب جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے، تحریک انصاف سے اتحاد ممکن نہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، چاہتے ہیں کراچی کا میئر جمہوری طریقے سے بنے، پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار اپنی  نشستوں سے بھی جیت نہیں سکے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کراچی نے کل پھر بُری طرح مسترد کردیا، بولے جماعت اسلامی نمبر ون پارٹی کے طور پر سامنے آئی، کوشش ہے اکیلے ہی بلدیہ کا نظام سنبھا لیں اور شہر کی حالت سنواریں۔

حافظ نعیم مزید بولے نتائج میں تاخیر کرکے دھاندلی کی سازش کی جارہی ہے، اُنہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نتائج فوری جاری کرائیں۔