Friday, April 26, 2024

بلدیاتی الیکشن پرامن رہا اور پیپلزپارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، وزیراعلی سندھ

بلدیاتی الیکشن پرامن رہا اور پیپلزپارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، وزیراعلی سندھ
January 16, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن الیکشن پرامن رہا اور پیپلزپارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

ایکسپوسینٹر میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی  میئر بنے گا حکومت اسے مکمل اسپورٹ کرے گی، الیکشن کی غیر یقینی کے باعث ٹرن آؤٹ کم رہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کےبلدیاتی الیکشن میں کوئی آرٹی ایس نہیں تھا، پرامن ماحول میں الیکشن ہوئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کےعوام نے پیپلز پارٹی پراعتماد کیاہے، ایک سو سے زائد نشتیں جیت چکےہیں۔