Tuesday, April 23, 2024

بلاول کی قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت طلبی پر فواد چودھری کی کڑی تنقید

بلاول کی قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت طلبی پر فواد چودھری کی کڑی تنقید
April 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس پر سوال کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری ردعمل میں تنقید کے نشتر برسادئیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بیرونی سازش کا واویلا کررہے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی وضاحت کرے گی کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں 197 اراکین کو غدار قرار دیا گیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع 7 سے 27 مارچ کے دوران سرکاری مراسلات کو سامنے لاسکتی ہے؟ عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے بلاول بھٹو کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کر لیا کریں۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہو گا، ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں۔