Monday, May 6, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کے طور پر حلف اٹھا لیا

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کے طور پر حلف اٹھا لیا
April 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں حلف لیا۔ بلاول بھٹو شہباز شریف کابینہ میں وزیرخارجہ ہوں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں صدر پی پی پی آصف علی زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری موجود تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن محترمہ صنم بھٹو کی خصوصی شرکت ہوئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37 ویں وزیر خارجہ بن گئے۔ بلاول بھٹو زرداری کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے 12 ویں وزیرخارجہ تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کو ملکی تاریخ کا کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے 33 برس، سات ماہ اور چھ دن کی عمر میں حلف اٹھا کر پاکستان کے کم عمر ترین وزیرخارجہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کے وقت عمر 35 برس، پانچ ماہ اور 10 دن جبکہ حنا ربانی کھر کی عمر 33 سال، آٹھ ماہ اور ایک دن تھی۔