بلاول بھٹو سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، تجارت، سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
Pleased to receive HE Nawaf bin Saeed A. Al-Malkiy, Ambassador of KSA, today.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 16, 2022
- Exchanged views on a wide range of issues of mutual interest,
- Agreed to enhance bilateral economic cooperation with particular focus on trade & investment. pic.twitter.com/IfuHDT8jRO