Saturday, July 2, 2022

بلاول بھٹو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی

بلاول بھٹو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی
May 18, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کی۔

نیویارک میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان روابط بڑھانے  کے منتظر ہیں۔ دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کام کرنا ہے۔

ملاقات کے دوران  امریکی وزیر خارجہ نے گلوبل فوڈ سکیورٹی  کانفرنس میں شرکت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا  پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس  سے بھی ملاقات ہوئی۔ بلاول بھٹو نے  کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔ بھارت کی جانب سے کشمیر میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالی۔ مسئلہ کشمیر اقوم متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

وزیرخارجہ نے کہا پاکستان نے ہمیشہ اصولوں کے مطابق عالمی مسائل کے حل کی حمایت کی ہے۔