Tuesday, April 16, 2024

بلاول بھٹو کی کمبوڈین وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا اظہار

بلاول بھٹو کی کمبوڈین وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا اظہار
August 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون سین سے ملاقات ہوئی، دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون سین کے درمیان آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات میں ہوا۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ریمارکس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لئے پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کے تکنیکی معاونت کے پروگرام کے ذریعے کمبوڈیا کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے آسیان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔