Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو کی ڈیووس میں یوکرینی خاتون اول سے ملاقات، ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہارِافسوس

بلاول بھٹو کی ڈیووس میں یوکرینی خاتون اول سے ملاقات، ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہارِافسوس
January 20, 2023 ویب ڈیسک

ڈیووس (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ڈیووس میں یوکرینی خاتون اول سے ملاقات ہوئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی طرف سے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جنوبی افریقہ، بیلجیم اور سلووینیا کی وزرائے خارجہ سے ڈیووس میں الگ الگ ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیدی پنڈور اور سلووینیا کی وزیر خارجہ تنجا فاجون سے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرائے خارجہ سے تجارت اور سرمایہ کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے صدر برائے ایشیاء پیسفک مارجن پرسکاٹ بیومونٹ بھی ملے۔