Thursday, May 9, 2024

بلاول بھٹو کو ان کی زبان اور انداز میں جواب نہیں دینا چاہتے، رانا ثناء اللہ

بلاول بھٹو کو ان کی زبان اور انداز میں جواب نہیں دینا چاہتے، رانا ثناء اللہ
November 21, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کو ان کی زبان اور اندازمیں جواب نہیں دینا چاہتے۔

منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول دس دن پہلے اپنی حکومت بنانے کی باتیں کرتے تھے۔ نون لیگ جنوبی پنجاب سے چالیس سے چھیالیس نشستیں حاصل کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ دو ہزار سترہ میں ملک کو سازش کے تحت ڈی ٹریک کیا گیا۔ نواز شریف نے انیس سو اٹھانوے اور دو ہزار تیرہ میں ملک کو بحرانوں سے نکالا، ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

ادھر نون لیگی رہنماء عابد شیر علی نے کہا بلاول بھٹو سندھ پر توجہ دیں، پیپلزپارٹی کوسندھ ہاتھ سے نکلتادکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حکومت منظم سازش کے تحت گرائی گئی تھی، پی ٹی آئی دور میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔