Friday, March 29, 2024

بلاول بھٹو کہتے ہیں بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوں گے، کارکن ووٹ ڈالیں

بلاول بھٹو کہتے ہیں بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوں گے، کارکن ووٹ ڈالیں
January 14, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کہتے ہیں بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوں گے، کارکن ووٹ ڈالیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امید ہے ایم کیو ایم کوئی غیر سیاسی فیصلہ نہیں کرے گی، وزیرعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو نمبر پورے کرکے دکھائیں گے، وفاقی حکومت کو اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان دہشت گردوں کو شکست دینے کی بجائے سیاسی مفادات دیکھ رہے ہیں، انہوں نے پہلے بھی آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑنے کی کوشش کی، پرویزالہی کی حکومت ختم ہوچکی، دیکھتے ہیں کے پی میں ختم ہوتی ہے یا نہیں۔

دوسری طرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں پولیس تھانہ پر حملے کی مذمت کی، بولے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں، انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔