Friday, April 26, 2024

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین سے وعدے ایفا نہ ہونیکی صورت میں وزارت چھوڑنے کا عندیہ

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین سے وعدے ایفا نہ ہونیکی صورت میں وزارت چھوڑنے کا عندیہ
March 5, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین سے وعدے پورے نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے وزارت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس ہے وفاقی حکومت نے سندھ کی مالی مدد نہیں کی،سیلاب متاثرین کی مدد نہ کی گئی تو وزارت برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سیلاب متاثرین کو ترجیحات میں رکھنا ہوگا، ایک بزدل شخص زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے، عوام کا مسئلہ مہنگائی ہے پیپلزپارٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔