راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو کا امریکا میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا۔
معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیاہے اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں سٹاک مارکیٹ مندی ڈالر مہنگا مہنگائی20فیصد زائد آئل بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں کیسےچلےگاپاکستان
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 22, 2022
جمعرات کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں، معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے، ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی، 20 فیصد سے زائد مہنگائی، بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں، کیسے چلے گا پاکستان؟
حکومت کی تبدیلی ملک اورعوام کےگلےپڑگئی ہےانٹرنیشنل ایجنڈاسامنےآناشروع ہوگیاہےآئینی بحران ملک کی جمہوریت کےلیےخطرہ ہےملک معیشت کی تباہی سےٹوٹتےہیں سرحدوں پر حملےسےنہیں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں موت کےکنویں کی سرکس لگی ہوئی ہےگورنرپنجاب ازخودڈی نوٹیفکیشن کافیصلہ آسانی سےنہیں کرسکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 22, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکومت کی تبدیلی ملک اورعوام کے گلے پڑگئی ہے، انٹرنیشنل ایجنڈا سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔ آئینی بحران ملک کی جمہوریت کے لیےخطرہ ہے، ملک معیشت کی تباہی سے ٹوٹتے ہیں سرحدوں پر حملے سے نہیں۔ حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، موت کے کنویں کی سرکس لگی ہوئی ہے۔ گورنرپنجاب ازخود ڈی نوٹیفکیشن کا فیصلہ آسانی سے نہیں کرسکتا۔