Friday, April 19, 2024

بلاول بھٹو کا 20 سے 25 مارچ تک خیبرپختونخوا میں 4 جلسے کرنیکا اعلان

بلاول بھٹو کا 20 سے 25 مارچ تک خیبرپختونخوا میں 4 جلسے کرنیکا اعلان
March 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 20 مارچ سے 25 مارچ تک خیبرپختونخوا میں 4 مقامات پر جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد جلسوں کی سیاست عروج پر ہے، وزیراعظم کے بعد پیپلزپارٹی بھی انتخابی قوائد کی خلاف ورزی کرنے جا رہی ہے۔

پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں چار بڑے جلسوں کا اعلان کردیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چترال، اپر دیر، مالاکنڈ اور کرم ایجنسی میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری چترال میں 20 مارچ، اپر دیر میں 21 مارچ کو خطاب کریں گے۔ 22 مارچ کو مالاکنڈ میں اور 25 مارچ کو کرم ایجنسی میں خطاب کریں گے۔