Saturday, April 20, 2024

امریکا پاکستان کو مستحکم اور معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے، نیڈ پرائس

امریکا پاکستان کو مستحکم اور معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے، نیڈ پرائس
May 25, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے امریکا پاکستان کو مستحکم اور معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ  میں پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے امریکی   ترجمان  نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستانی  پارٹنر  کے ساتھ  مل کر کام جاری رکھیں  گے ۔ چاہتے ہیں کہ پاکستان   معاشی  طور  پرمضبوط ہو۔ بلاول بھٹو اور ٹونی بلنکن کی ملاقات میں معاشی صورت حال پر بات ہوئی۔

امریکی ترجمان کا پاکستان  میں امریکی  سفیر کی عمران خان   سے ممکنہ ملاقات  کا جواب  دینے  سے  گریز  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی سفیر کی اس کی  طرح کی ملاقاتیں معمول کی بات ہے۔