Saturday, May 18, 2024

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ایک شوٹر گرفتار

بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ایک شوٹر گرفتار
January 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ایک شوٹر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کو حملہ کروانے والے کا بھی پتہ چل گیا۔

ذرائع کے مطابق بلال یاسین پر حملہ بدنام زمانہ جواریے میاں وکی نے کروایا۔ ملزم حملے سے پانچ روز قبل ہی دبئی فرار ہوچکا تھا۔

بلال یاسین 31 دسمبر 2021 کو لاہور کے علاقے موہنی روڈ پر قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے، انہیں 2 گولیاں لگیں تھیں۔

ن لیگی ایم پی اے حملہ تحقیقات کے دوران 3 اسلحہ ڈیلرز سمیت 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

ملزم ساجد خان عرف ساجد گرما نے سنسنی خیز انکشافات کئے تھے، اس نے اپنے بیان میں میاں وکی کے گن مین محسن گجر عرف محسن ملہو والے کی جانب سے قاتلانہ حملے کے لیے 2 پسٹل فخر عالم سے خریدے جانے سے متعلق اقرار کیا تھا، ساتھ ہی اس نے قتل کی سازش سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا تھا۔