Sunday, September 8, 2024

بلال یاسین کے قتل کی سازش سے تعلق نہیں، ملزم ساجد خان

بلال یاسین کے قتل کی سازش سے تعلق نہیں، ملزم ساجد خان
January 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین حملہ کیس میں گرفتار ملزم ساجد خان کا کہنا ہے بلال یاسین کے قتل کی سازش سے تعلق نہیں۔

بلال یاسین کے قتل کی کوشش میں گرفتار ملزم ساجد خان عرف ساجد گرما کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ ساجد خان کا کہنا ہے دو پسٹل فخر عالم سے محسن گجر عرف محسن ملہو والے نے خریدے جو میاں وکی کا گن مین ہے۔ بلال یاسین کے خلاف قتل کی سازش سے کوئی تعلق نہیں۔

قبل ازیں بلال یاسین پر حملے میں ملوث 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو جیو فینسنگ کی مدد سے حراست میں لیا گیا زیرحراست افراد کا ویڈیو گرافک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ واردات میں استعمال ہونے والا پستول غیر قانونی اسلحہ ڈیلر سے ساجد نامی شخص نے خریدا۔ ایک ریکارڈ یافتہ ملزم محسن بھی واقعہ میں ملوث ہے۔

 ادھر ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والوں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ ایک حملہ آور نے سبز اور ایک نے کالی جیکٹ پہن رکھی تھی، دونوں نے اپنے منہ پر رومال لپیٹ رکھے تھے، تاہم کچھ دور جاکر چہروں سے رومال ہٹا دئیے۔ ملزمان کی تصاویر نادرا کو بھجوا دی گئیں۔