Wednesday, May 1, 2024

بلاک باسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے 150 کروڑ کا بزنس کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

بلاک باسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے 150 کروڑ کا بزنس کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
November 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (کلچرل رپورٹر) - معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت اور کریٹو ڈائریکٹر بلال لاشاری کی بلاک باسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے 150 کروڑ کا بزنس کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

فلم کو پاکستان، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے فلمی شائقین سے خوب پذیرائی حاصل ہونے لگی۔ فلمی حلقوں کے مطابق شاہکار فلم جلد 200 کروڑ کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق "دی لیجنڈ آف مولا جٹ  باکس آفس پر 150 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بین الاقومی سطح پر امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔ فلم کی شاندار کامیابی کی وجہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ فنکاروں سے لیکر ٹیکنیشن ہیلپر تک ہر فرد نے محنت کے ساتھ اپنے کام کو کیا ہے جس کی وجہ ان تمام کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی ٹیم اور ان فلم شائقین کو دیتی ہوں جو ایک اچھی فلم کے انتظار میں تھے۔ فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی و ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔