Friday, April 19, 2024

بلیک بیری نے سمارٹ فون بنانے سے توبہ کر لی

بلیک بیری نے سمارٹ فون بنانے سے توبہ کر لی
September 29, 2016
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) بلیک بیری نے آئندہ سمارٹ فون تیار نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلیک بیری انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ سمارٹ فون بنانے کا کام اپنی دیگر شراکت دار کمپنیوں کے حوالے کر دے گا۔ خیال رہے کہ بلیک بیری نے گزشتہ برس اپنا تیارکردہ اینڈرائیڈ سمارٹ فون متعارف کرایا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے دوسری سہ ماہی میں چار لاکھ فون فروخت کیے جو اس سے قبل والی سہ ماہی کے مقابلے میں کم ہے۔ خیال رہے کہ بلیک بیری فون کی تیاری اور اس کی مارکیٹ میں سب سے آگے ہوا کرتی تھی مگر جدید سمارٹ فونز کی دوڑ میں ایپل اور سام سنگ کا مقابلہ کرتے کرتے پٹڑی سے اتر گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اب بلیک بیری فونز کی تیاری پر ہی مرکوز رکھے گی۔